وزیراعظم عمران خان کے حامی صحافی عمران ریاض خان کو نجی چینل نے آف ائیر کر دیا

لاہور (پی این آئی) نجی ٹی وی سماء نے اینکر پرسن عمران ریاض خان کو آف ایئر کردیا۔صحافی عدیل راجہ کے مطابق سماء ٹی وی نے اینکر پرسن عمران خان کو آف ایئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اینکر کو اس حوالے سے جلد ہی آگاہ کردیا جائے گا، وہ اب سماء کی سکرین پر مزید نظر نہیں آئیں گے۔

 

خیال رہے کہ سماء ٹی وی کچھ عرصہ پہلے ہی تحریک انصاف کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے خریدا تھا۔ عمران ریاض خان کھل کر وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حمایت کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اپوزیشن جماعتوں کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اس خبر پر رد عمل میں کہا ” سچی بات کرنے کی قیمت تو ہوگی۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close