ایم کیو ایم کے دورہنمائوں کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی(پی این آئی)ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور خالد یونس اور مومن خان مومن کو نوے دن کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کو 6 روز قبل ایم کیو ایم لندن نے پاکستان میں اپنا نمائندہ مقرر کیا تھا۔

 

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے رہنما غیر قانونی سرگرمیوں اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں معاون ہوسکتے ہیں، مومن خان مومن اور کنور خالد یونس کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہے، انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر دونوں کو نوے دن کے لئے حراست میں لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close