کسی صورت بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم نہیں بننے دوں گا، وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی صورت بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم نہیں بننے دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے واضح کیا کہ شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا۔

 

ہم کہیں نہیں جا رہے ، آپ دیکھتے جائیں، یہ سارے مل کر بھی ہمیں نہیں روک سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے ارکان سے کہا کہ استعفے دینے کا مطلب سازش کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا اور کسی صورت بھی حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close