پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ چکی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پر گرفت کمزور ہوچکی ہے، دعوے نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی وقار ستی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں پھوٹ پڑ چکی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پر گرفت کمزور ہوچکی ہے جس کی وجہ سے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بہت کم ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔اپنے ایک ٹویٹ میں وقار ستی نے دعویٰ کیا” پی ٹی آئی مزید دوحصوں میں تقسیم، عمران خان کی پی ٹی آئی پر بھی گرفت ڈھیلی پڑگئی۔

 

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 155میں سے صرف 98ممبران آئے اور ان میں سے بھی اکثریت نے قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دینے کی تجویز مسترد کر دی،ممبران کا کہنا تھاجوہوااسے بھول کر مثبت انداز سےبڑھاجائے۔”خیال رہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، ہم کہیں نہیں جا رہے ، آپ دیکھتے جائیں، یہ سارے مل کر بھی ہمیں نہیں روک سکتے۔ استعفے دینے کا مطلب سازش کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا اور ہم کسی صورت بھی حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close