وزیر توانائی حماد اظہر کی طبیعت ناساز، وزیراعظم ہاؤس میں بے ہوش ہو گئے

اسلام آباد ( پی این آئی)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر وزیراعظم ہائوس میں طبیعت ناسازی کے باعث بے ہوگئے، فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم ہائوس میں جاری وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر حماد اظہر کی طبیعت ناساز ہوگئی اور وہ بے ہوش کر نیچے گر گئے جنہیں فوری طور پر اٹھا کر دوسرے کمرے میں لے جایا گیا جہاں انہیں وزیر اعظم ہائوس کے عملہ نے طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں ان کی طبیعت سنبھل گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close