فرح خان کیساتھ بہت بڑا فراڈ ہو گیا

اسلام ا آباد (پی این آئی) خاتون اول بشریٰ بی بی کی دست راست فرح خان کی مبینہ کرپشن کی داستانیں ان دنوں زبان زد عام ہیں، تاہم انکے کے ساتھ بڑا فراڈ ہونے کی خبر سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نے سات کروڑ روپے کی لگژری کار بک کرائی تھی، تین کروڑ 63 لاکھ روپے ایڈوانس دیئے تاہم فرح خان کو نہ کار ملی نہ پیسے اور ملزم ملک سے فرار ہوگیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مقدمہ درج کیا ہے جس میں فرح خان نے اپنا اصل نام فرحت شہزادی لکھوایا ہے۔ مقدمےکی تحقیقات جاری ہیں، ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔دوسری جانب سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی دولت میں عمران خان کے دور حکومت میں چار گنا اضافہ ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2017 میں ان کی جانب سے ظاہر کی گئی مجموعی دولت 23 کروڑ 16 لاکھ روپے تھی

جو کہ 2021 تک 97 کروڑ 10لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی۔فرحت شہزادی جو کہ فرح گجر اور فرح خان کے نام سے بھی معروف ہیں، وزیراعظم عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی تقریب بھی فرحت شہزادی کے گھر منعقد ہوئی تھی۔ اپوزیشن رہنماؤں اور عمران خان کے قریبی ساتھی علیم خان نے فرح خان پر سنگین کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں ہر تقرری و تبادلے پر فرح خان لاکھوں روپے وصول کرتی تھی۔ رپورٹ کے مطابق

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمران خان کے عثمان بزدار کو صوبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کے بعد سے فرح خان کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا۔اس دوران فرح نے مختلف شہروں میں متعدد جائیدادیں خریدیں اور مختلف کاروباری شعبوں میں لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کی۔دستاویزات کے مطابق فرح خان نے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے 2019 میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے بھی فائدہ اٹھایا اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2019 کے تحت 32 کروڑ 80 لاکھ روپے کے

اثاثے ظاہر کیے۔دستاویزات کے مطابق فرح خان نے اسلام ا?باد کے سیکٹر ایف۔7/2 میں 933 اسکوائر گز کا مکان ظاہر کیا ہے جو کہ انہوں نے 19 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خریدا۔ٹیکس سال 2018 میں انہوں نے کچھ فائل نہیں کیا لیکن عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے ایک سال کے اندر فرح خان کے اثاثوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔پاکستان میں فرح خان کے مجموعی اثاثے 699137839 روپے اور 15749479 روپے پاکستان سے باہر جو کہ یو اے ای میں ایک فلیٹ کی صورت میں تھے۔ اس طرح پاکستان اور پاکستان سے باہر ان کے مجموعی اثاثے 714887318 روپے تھے جب کہ ٹیکس سال 2020 میں فرح خان کے مجموعی اثاثے 740300166 روپے تک پہنچ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close