تحریک انصاف کو ایک اوربڑا جھٹکا، مزید 22 ارکان نے بغاوت کردی

لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے مزید 22 ایم پی ایز نے پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں اپوزیشن نے حکومت کے لئے بڑا سرپرائزتیار کرلیا ہے۔ترین خان گروپ، علیم گروپ کے اراکین کی حمایت کے بعد تحریک انصاف کے مزید 22 ایم پی ایز نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے، اور آئندہ ہفتے وزارت اعلی پنجاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں حمزہ شہباز کو 223 ووٹ ملنے کا قوی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close