شہباز گل کے آج بیرون ملک جانے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی )وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا آج بیرون ملک جانے کا امکان ہے۔بیرون ملک جانے کی اطلاع شہباز گل خود گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران دے چکے ہیں۔میڈیا ٹاک کے دوران شہباز گل نے کہا تھا کہ اس ویک اینڈ پر بیرون ملک جاؤں گا اور پیر کو واپس آجاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس لیے بتا کرجا رہا ہوں کہ آپ بعد میں یہ نہ کہیں کہ بھاگ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close