کرپشن کے الزامات ، خاتون اول کی دوست فرح خان کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کردی ، مجھے اور میرے خاندان کو سنی سنائی باتوں پر بدنام نہ کریں۔تفصیلات کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتی ہوں، سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،نہ کبھی سرکاری کام میں مداخلت کی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق فرح خان کا کہنا تھا کہ میرے کردار پر کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بہن بیٹیاں بھی ہیں، میرے کاروبارکے بارے میں شوہر پہلے ہی وضاحت دے چکے، میرے ساتھ جن لوگوں کو منصوب کیا گیا وہ بھی الزامات کی تردید کر چکے۔خاتون اول کی قریبی دوست نے مزید کہا کہ میرےاہلخانہ ان الزامات کو سن کر صدمے کی کیفیت میں ہے، مجھے اور میرے خاندان کو سنی سنائی باتوں پر بدنام نہ کریں۔دوسری جانب

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close