اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں از خو نوٹس کیس میں صدر مملکت کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہاہے کہ امید تھی سپریم کورٹ الیکشن کی طرف جائے گی، مگر ایسا نہیں ہوا۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پانچ ججوں کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل کا امکان کم ہوتا ہے، فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل کرنی ہے یا نہیں، پارٹی فیصلہ کرے گی۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میں نے اپنے دلائل میں رولنگ کا دفاع نہیں کیا تھا۔ بیرسٹر علی ظفر سے سوال کیا گیاکہ آپ سمجھتے ہیں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی تھی، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں