اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جتنی بھی حکومتیں گرائی گئیں ان کے خلاف سازش میں کوئی نہ کوئی ہاتھ موجود تھا، عمران خان کی حکومت گرانے میں بھی سازشی ہاتھ موجود ہے لیکن وہ ہاتھ عمران خان کا اپنا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے یہ دعویٰ کیاتو اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ انہیں یہ خطرہ لگ گیا تھا کہ کہیں حامد میر ایسا نام نہ لے دیں کہ دوبارہ آف ایئر ہوجائیں ، ان کی اس بات پر قہقہہ لگ گیا۔
حامد میر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دسمبر 2020 میں خود اپوزیشن کو چیلنج کیا تھا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لاؤ، 2018 میں انہیں شہباز شریف نے تعاون کی پیشکش کی، آصف زرداری نے معیشت ٹھیک کرنے کی پیشکش کی لیکن عمران خان نے اس کے جواب میں شہباز شریف کو نیب کے ہاتھوں گرفتار کروادیا، آصف زرداری کی بہن کو رات کے اندھیرے میں حراست میں لیا گیا، اپنے ہی لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس حکومت کے خاتمے میں جو سازش ہوئی عمران خان نے خود کی اور جو سازشی ہاتھ موجود تھا وہ عمران خان کا اپنا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں