ہمیشہ پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا پہلا ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ، صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کردی۔

اب اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ’کل شام قوم سے خطاب کروں گا، قوم کیلئے میرا پیغام ہے کہ ہمیشہ پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا۔‘عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اور کابینہ کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں