سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے یا نہیں؟ وزیراعظم عمران خان کا اہم اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے یا نہیں؟ وزیراعظم عمران خان کا اہم اعلان۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے از خود نوٹس کیس میں جو بھی فیصلہ دے گی اسے قبول کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت کی قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں جاری ڈپٹی سپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس پر بریفنگ دی گئی۔

 

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا اسے قبول کریں گے، پی ٹی آئی نئے انتخابات کیلئے تیار ہے، غیر ملکی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close