سپریم کورٹ سے عدم اعتماد مسترد ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ہی شہباز گل بیرون ملک روانہ

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں 2دن کیلئے بیرون ملک جا رہا ہوں ،کوئی یہ نہ کہے کہ میں بھاگ گیا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 2دن کیلئے بیرون ملک جا رہا ہوں ،بتا اس لیے رہا ہوں کہ کہیں لوگ یہ نہ کہنا شروع ہو جائیں کہ بھاگ گیا ہے ۔

 

 

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے رات کی تاریکی میں بیان دیا کہ اگر عدالت کا یہ فیصلہ آیا تو ہمیں منظور نہیں ہوگا،فضل الرحمان عدالت میں بتائیں کہ فیصلہ نہیں مانتے،یہ لوگ آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کو۔ عمران خان واپس حکومت میں آئیں گے اور شوگر مل والوں سے کسانوں کے پیسے دلوا کے رہیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بار بار فرح خان سے متعلق سوال پوچھتے ہیں لیکن فرح خان آپ کے ہی رکن صوبائی اسمبلی کی بہو ہے،شہباز شریف نیازی قوم سے معافی مانگیں ،باپ اور بیٹے کے درمیان مقابلہ چلتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close