پنجاب اسمبلی میں جو ہوا اسمبلیوں میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، چوہدری شجاعت حسین نے جواز پیش کر دیا

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ نوجوان ارکان اسمبلی اپنی مثبت سوچ اور ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں، پنجاب اسمبلی میں جو ہوا اسمبلیوں میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، ان کو حل کرنے کا طریقہ بھی ہوتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کو بڑے جارحانہ انداز میں پیش کیا ہے، مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی فلور پر اپنے والد مفتی محمود کے ساتھ کیے جانے والے بہیمانہ سلوک کو یاد رکھیں۔

چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے والد مفتی محمود صاحب کو سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا جس سے وہ زخمی بھی ہوئے تھے جبکہ اس طرح کا کوئی واقعہ پنجاب اسمبلی میں پیش نہیں آیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ کے ممبران نے اسمبلی کے اندر نیا فرنیچر، مائیک سسٹم، آئی ٹی سسٹم و دیگر قیمتی اشیا کو تباہ و برباد کر دیا، جب تک ہال کی مرمت نہیں کی جاتی ایوان اجلاس کرنے کے قابل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پانچ مرتبہ اسمبلی ممبر رہا، اسمبلیوں میں بڑے بڑے واقعات ہو جاتے ہیں یہ تو معمولی بات ہے،

ممبران کو اپنے لیڈروں کی اس حد تک جا کر اطاعت نہیں کرنی چاہیے۔ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ لیڈر اپنے مقصد کیلئے ان سے دوسرے ممبران کو گالیاں دلواتے ہیں، نوجوان ارکان اسمبلی ایسے ناجائز حکم ماننے کے بجائے اپنی مثبت سوچ اور ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close