لاہور (پی این آئی) سالہا سال کی دوستی اور تعلق نبھانے کے بعد ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہو جانے والے عمران خان اور علیم خان اس وقت پاکستان کی سیاسی زندگی کے دو اہم کردار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی علیم خان نے عمران خان کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا مخلصانہ مشورہ دے دیا۔ جاری کیے جانے والے ایک ویڈیو بیان میں علیم خان کا کہنا ہے کہ میں عمران خان صاحب سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کے پاس اکثریت ہے تو ثابت کریں، ورنہ اپوزیشن میں بیٹھ جائیں،
اس میں کونسی نقصان کی بات ہے۔ علیم خان نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وفاق اور پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک کو ہونے دیتے، آئین کی جس طرح دھجیاں اڑائی جارہی ہیں یہ مناسب نہیں ہے، اپنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے الیکشن ہی واحد طریقہ ہے۔ عمران خان کی اے ٹی ایم کہلانے والے علیم خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اس طرح آئین کو پامال نہ کریں، جمہوریت کا مذاق نہ بنائیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں