عید الفطر کب ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

جدہ (پی این آئی) اس سال رمضان المبارک کی بہاروں اور برکتوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عید الفطر کا شدت سے انتظار بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے سب سے پہلے سعودی سے خبر آ گئی ہے کہ اس سال سعودی عرب میں عید الفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب کی موسمیاتی کمیٹی کے بانی اور سربراہ ڈاکٹر عبداللہ المسند نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ رواں برس عیدالفطر کب ہوگی؟ یہ وہ سوال ہے جو بہت سے لوگوں کی طرف سے اکثر پوچھا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی چھٹیوں، تقریبات اور ریزرویشن کا پہلے سے بندوبست کریں۔

انہوں نے اپنے سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ رواں برس رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہو گا الحمد اللہ۔ اور عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی، باقی خدا ہی بہتر جانتا ہے۔ںٹوئٹر پر انہوں نے تفصیل بھی بتائی اور ساتھ لکھا کہ 30اپریل کو رات گئے شوال کے چاند کی پیدائش ہوگی، یکم مئی کو رمضان کا 30 واں روزہ ہوگا اور 2 مئی پیر کو فلکیاتی حساب کے مطابق عید الفطر ہو گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے دیکھا جائے تو ماضی کی روایات کی روشنی میں پاکستان میں عید الفطر 3 مئی کو ہونے کا قوی امکان ہے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں