پنجاب میں اس وقت کس کی حکومت ہے؟ اہم آئینی سوال اٹھا دیا گیا

لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ اسمبلی سیشن کہیں پر بھی بلاسکتے ہیں،صوبے میں اس وقت خلا کی پوزیشن ہے، کوئی چیف ایگزیکٹو نہیں۔ بدھ کوپنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دوست محمد مزاری کا کہنا تھاکہ میں نے قانونی ماہرین سے مشاورت کی تو انہوں نے کہاکہ آج کی تاریخ میں الیکشن کروائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ صوبے میں گھنٹہ بہ گھنٹہ صورتحال بدل رہی ہے، یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، صوبے میں اس وقت خلا کی پوزیشن ہے، کوئی چیف ایگزیکٹو نہیں۔دوست محمد مزاری کا کہنا تھاکہ شہباز گل بہت بڑے جھوٹے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ اسمبلی سیشن کہیں پر بھی بلاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ پنجاب میں آئینی بحران ہوگیا ہے اور اسمبلی اجلاس کے حوالے سے صورتحال گومگوں کا شکار ہے تاہم اپوزیشن نے مقامی ہوٹل میں علامتی اجلاس طلب کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں