فرح خان اس وقت دبئی نہیں بلکہ کہاں بیٹھی ہیں؟ تازہ ترین تصویر شئیر کر دی

لاہور(پی این آئی)خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان آج کل میڈ یا کی شہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔ اپوزیشن رہنما فرخ خان پر طرح طرح کے الزامات عائد کر رہے ہیں جبکہ میڈ یا پر بھی ان کے مشکوک کردار سے متعلق بہت سے سوالات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،ایسی صورتحال میں فرح خان کی ملک چھوڑ جانے کی خبریں بھی گرم ہیں لیکن انہوں نے سوشل میڈ یا پر لاہور سے ایک تصویر شئیر کی ہے ۔

 

 

 

سوشل میڈ یا ایپ انسٹاگرام پر فرح خان نے اپنے اکاونٹ سے سٹوری شیئر کی ہے جس میں سلاد سے بھری ایک پلیٹ اور چائے کا کپ دیکھا جا سکتا ہے ۔اس تصویر پر انہوں نے اپنی لوکیشن کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ لاہور کے مین بلیوارڈگلبرگ میں واقع مشہور ہوٹل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close