” حمزہ صاحب مبارک ہو، فلیٹیز ہوٹل کا سی ایم بننے پر۔۔مونس الٰہی نے طنزیہ ٹویٹ کر دی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کو علامتی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی طنزیہ مبارکباد دے دی۔اپنے ایک طنزیہ ٹویٹ میں مونس الہٰی نے کہا ” حمزہ صاحب مبارک ہو، فلیٹیز ہوٹل کا سی ایم بننے پر ۔

 

 

“خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی قرار داد پر ووٹنگ کرائی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں اور تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے 199 ووٹوں کے ساتھ حمزہ شہباز کو پنجاب کا علامتی وزیر اعلیٰ منتخب کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close