فلیٹیز ہوٹل میں اراکین پنجاب اسمبلی کا اجلاس، حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) متحدہ اپوزیشن نے لاہور کے ایک ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کرلیا۔پنجاب اسمبلی میں اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں اجلاس بلایا گیا جس میں پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

 

اس اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق سپیکر رانا محمد اقبال خان نے کی جب کہ علامتی ڈپٹی سپیکر کے فرائض رانا مشہود احمد خان نے ادا کیے۔اس علامتی اجلاس میں مسلم لیگ ن سمیت متحدہ اپوزیشن کے ارکان پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے ترین گروپ، علیم خان اور اسد کھوکھر گروپ کے ایم پی ایز بھی شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی اجلاس میں اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی۔پنجاب اسمبلی کے اس علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کرانے کیلئے ووٹنگ کرائی گئی تو 199 ارکان نے انہیں ووٹ دے کر وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے منتخب کیا۔ اس موقع پر ہال وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے نعروں سے گونج اٹھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close