وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے پہلے ہی چوہدری پرویز الٰہی کو بڑ اجھٹکا لگ گیا

لاہور (پی این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ کشیدگی اختیار کرتا جارہاہے ، پہلے تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف اجلاس بلانے پر تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تو اب اپوزیشن نے سپیکر پرویز الہٰی کے خلاف عدم اعتماد جمع کروانے کا اعلان کر دیاہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے آج شام 7 بجے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے اسمبلی کا اجلاس بلایا تھا لیکن کچھ ہی دیر کے بعد ترجمان اسمبلی کا بیان سامنے آیا اور کہا گیا کہ اجلاس 16 اپریل کو ہی ہو گا ، دوست محمد مزاری سامنے آئے اور بتایا کہ اسمبلی عملہ تعاون کرنے سے انکاری ہے ۔اس سارے معاملے کے بعد تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی لیکن بات یہیں رکنی نہیں بلکہ اپوزیشن نے بھی سپیکر اسمبلی جو کہ وزیراعلیٰ کے امیدوار بھی ہیں ، پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک اعتماد جمع کروانے کا اعلان کر دیاہے ۔پنجاب اسمبلی کے تمام دروازوں کو خار دار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیاہے اور کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی،گیٹ پر لیگی رہنما طاہر سندھو اور (ق) لیگ کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close