نگران وزیراعظم کی تقرری، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد (پی این آئی)نگران وزیراعظم کی تقرری، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی میدان میں آگئے۔۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نگران وزیر اعظم کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اسد قیصر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا گیا ہے جس میں پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے چار، چار ارکان کے نام مانگے ہیں۔

 

یہ پارلیمانی کمیٹی نگران وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ کرے گی۔ سپیکر نے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کو یہ خط آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت لکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close