علیم خان گروپ پھر میدان میں آگیا، وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار کے ساتھیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

لاہور (پی این آئی) علیم خان گروپ نے عمران خان اورعثمان بزدار کے ساتھیوں کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔ رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے کہا کہ وزارت داخلہ مشیروں اوربیوروکریٹس کے نام بلیک لسٹ کرے، شہبازگل، شہزاداکبر اور ان جیسے دیگر کا ملک سے کوئی تعلق نہیں، لوٹ مار کا بازار گرم رکھنے والے بھاگنے کی تیاری میں ہیں،لوٹ مار کا بازار گرم رکھنے والے ملک سے بھاگے تو ذمہ دار وں کو نہیں چھوڑیں گے۔

 

 

علیم خان گروپ کا کوئی رکن کسی قیمت پر پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دے گا۔ علیم خان گروپ کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ غیرسیاسی مشیروں اوربیورو کریٹس کےنام بلیک لسٹ میں ڈالے، لوٹ مار کا بازار گرم رکھنے والے ملک سے بھاگے تو ذمہ دار وں کو نہیں چھوڑیں گے، شہبازگل، شہزاد اکبر اور ان جیسے دیگر چیلوں کا اس ملک سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر عہدے کی بولی لگی، بزدار نے سیٹوں کی نیلامی کے علاوہ کچھ نہیں کیا، عمران اور بزدار کے فرنٹ مین سامنے آ چکے، انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، کرائے کے ترجمان بوریا بستر سمیٹ لیں،عوام کے ہاتھ اُن کے گریبانوں پر ہونگے، خوشامدی ٹولہ اپنی موت آپ مرے گا، میڈیا اُن کو بے نقاب کر چکا ہے۔

 

شعیب صدیقی نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن اور مس مینجمنٹ سامنے آ چکی۔ علیم خان گروپ کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے کہا کہ اب جواب دینا ہوگا، وفاق کی طرح پنجاب میں آئینی اور سیاسی بحران کی ذمہ دار بھی پی ٹی آئی ہے، پنجاب میں عمران خان کی وجہ سے پی ٹی آئی مختلف گروپس میں تقسیم ہو چکی ہے، علیم خان گروپ کا کوئی رکن کسی قیمت پر پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close