پی ٹی آئی خاتون رہنما عابدہ راجہ کے بیٹے نے خود کو گولی مار لی، تشویشناک خبر آگئی

لاہور (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی عابدہ راجہ کے بیٹے نے خود کو گولی مار لی۔ لاہور کے معروف ہوٹل کی پارکنگ میں ایم پی اے عابدہ راجہ کے بیٹے نے خود کو گولی مار لی،22 سالہ سمیع گاڑی میں موجود تھا۔

 

ٹانگ پر فائر لگنے سے عابدہ راجہ کا بیٹا زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے قوعہ پر پہنچی۔پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان سمیع والدین سے ناراضگی کے باعث ذہنی طور پر پریشان تھا۔سمیع نے والدین سے ناراضگی کی وجہ سے ہی خود کو گولی ماری۔خاتون ایم پی اے کے زخمی بیٹے کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close