جہانگیر ترین بھی وطن واپسی کیلئے تیار۔۔سیاسی میدان میں بڑی ہلچل مچ گئی

لاہور(پی این آئی) تحریک انصاف کے ناراض رہنماء جہانگیرترین نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے، معالجین نے ترین کو سفر کی اجازت دے دی ہے، جہانگیر ترین کی اگلے ہفتے پاکستان واپسی کا قوی امکان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض سینئر رہنماء 26 فروری کو علاج معالجے کیلئے لندن گئے تھے، جہاں پر ان کا علاج ہوا، اب معالجین نے بھی انہیں پاکستان کے سفر کی اجازت دے دی ہے۔

 

جہانگیرترین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی اگلے ہفتے پاکستان واپسی کا قوی امکان ہے۔ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور دیگر اہلخانہ بھی ان کے ہمراہ واپس آئیں گے۔ بتایا گیا ہے جہانگیرترین وطن واپس آکر باقاعدہ ترین گروپ کی قیادت کریں گے۔دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو چئیرمین بنا دیں تو ساتھ آ جائیں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جو منشور لے کر آئی تھی اس میں میرٹ، کرپشن کو ختم کرنا عام آدمی کی زندگی آسان بنانا اور لوٹی ہوئی رقم واپس لانا تھا، اگر عمران خان جہانگیر ترین کو چئیرمین بنا دیں تو ٹھیک ہے ہم ساتھ آ جائیں گے۔ ن لیگ سے واپسی کے لیے منت کر لیں گے۔

 

نعمان لنگڑیال نے کہاکہ صوبے کے جو حالات ہیں جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے عوام کیلئے کھڑے ہیں،لوٹی ہوئی دولت اور کرپشن کو واپس لانے کا نعرہ تھا جب حکومت بنی تو پارلیمانی میٹنگ میں عمران خان نے بتایا میرے ووٹوں سے حکومت بنی، ہم منتخب لوگ ہیں اپنے خاندان کو چھوڑ کر عوام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔نعمان لنگڑیال نے کہا کہ پارٹی کا بیس فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں ہوتا ، پارٹی ہیڈ کو پہلے ہی کہہ دیا تھا وزیر اعلی سے ایم پی ایز اور صوبے کے عوام پریشان ہیں لیکن بدقسمتی سے آواز اٹھاتے رہے جواب نہ ملا، صوبائی پارلیمنٹ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں جتنی کرپشن اس دور میں ہوئی اپنی مثال آپ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں