مریم نواز کو سرٹیفائیڈ جھوٹی قرار دے دیا گیا

لاہور (پی این آئی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ اور پھر وزیراعظم عمران خان کی طرف سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں بیان بازی اور تلخیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے زیر بحث لائے جانے والے خط پر تبصرے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں،

ان کو لگتا ہے خط جعلی ہے، جعلی خط لکھنے والی وہ خود ہیں، یہ قطری خط نہیں اصلی خط ہے،ہم آپ کی طرح کیلبری فونٹ کے ساتھ جعلی خط بناکر نہیں لائے۔ پی ٹی آئی کے رہنماشہباز گل نے گلبرگ آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں جعلی خط لکھنے والی ایک ہی باجی’ مریم ‘ہے، جن کو لگتا ہے یہ بھی قطری خط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خط کابینہ ،نیشنل سکیورٹی کمیٹی اور پارلیمنٹ کی کمیٹی میں بھی رکھا مگرآپ وہاں سے بھاگ گئے،ہمارےسفیر محب وطن پاکستانی ہیں وہ اپنی اگلی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے برسلز میں ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ ہم عدالت کے سامنے تمام حقائق لے کر جانے کے لیے تیار ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close