خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح خان یو اے ای پہنچ گئیں، کس نے انہیں ڈنر پر بلا لیا؟

دبئی (پی این ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے متنازع اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی طرف سے قومی اسمبلی توڑنے کے فیصلے کے فوری بعد خبر آئی کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان پاکستان سے بیرون ملک روانہ ہو گئی ہیں اور اب اس خبر کی تصدیق ہو گئی ہے کہ فرح خان متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی المعروف فرح خان تین اپریل کودبئی پہنچیں،

وہ لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے623 سےدبئی پہنچی تھیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال کیا اور گزشتہ روز ابوظبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی۔ فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطارپر مدعو کیا تھا۔ یہ بات اہم ہے کہ خاتون اول کی دوست فرح خان پر علیم خان اور دیگر نے کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فرح شہزادی کی غیر ملکی پراپرٹیز کی بھی اطلاعات ہیں۔

میڈیا نے فرح شہزادی کا مؤقف جاننے کیلئے رابطے کی کوشش کی اور ان کے امارات میں رہائش پذیر قریبی دوستوں سے بھی رابطہ کیا گیا۔ فرح کے قریبی دوستوں نے بتایا کہ وہ ابھی کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close