اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جانیوالے وکیل نے عمران خان، فواد چوہدری اور قاسم سوری کو غدار قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جانے والے ایک وکیل نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں غداری کی درخواست دائر کردی۔اپنے ایک ٹویٹ میں اعزاز سید نے کہا ” مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ نے عمران خان، فواد چوہدری ، قاسم سوری اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید کو غدار قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

 

 

May be a Twitter screenshot of ‎1 person and ‎text that says '‎Syed Azaz @AzazSyed مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ نے @ImranKhanPTI @fawadchaudhry @QasimKhanSuri اور امریکه میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجيدکو غدار قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے کہتے بیں کہ ان سب نے ایک جعلی خط پر آئین کو پامال کیا_اقبال حیدر اسٹیبلشمنٹ کے بھی قریبی جانے جاتے -ہیں Tweet Translate iPhone for Twitter 2022 5, Apr PM 8:59 Retweets 804 Tweets Quote 29 Likes 2,454‎'‎‎

 

“اعزاز سید کے مطابق مولوی اقبال حیدر نے موقف اپنایا ہے کہ ان سب نے ایک جعلی خط پر آئین کو پامال کیا۔ ” اقبال حیدر اسٹیبلشمنٹ کے بھی قریبی جانے جاتے ہیں۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close