ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک پرٹرینوں پر آمد و رفت معطل ہوگئی۔ریلوے پولیس کے مطابق سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کےگزرنے کے بعد دھماکا ہوا جس کے باعث اپ ٹریک کا ایک فٹ اور ڈاؤن ٹریک کا 9 انچ حصہ اڑگیا۔

 

 

پولیس نے بتایا کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک پرٹرینوں پر آمدو رفت معطل ہوگئی ہے جبکہ شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن، قراقرم ایکسپریس کو کوٹ لالو میں روک دیا گیا ہے۔؎پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل عملے کوطلب کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں