ہم کل آپکو سرپرائز دیں گے، ن لیگی رکن اسمبلی رانا مشہود نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود کا کہنا ہے کہ اگر کل انہیں روکنے کی کوشش کی گئی تو پھر وہ بھی سرپرائز دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ کا حق آپ نہیں چھین سکتے،جیلوں میں ممبران کو بھی حق ہے،اگر ہمیں کل روکا گیا تو اس پر بھی ایک سرپرائز سامنے لائیں گے ہم نے بھی سرپرائز تیار کر رکھا ہے۔

 

رانا مشہود نے مزید کہا کہ اس حملے میں توڑ پھوڑ کس نے کی اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ توڑپھوڑ میں پرویز الہی ملوث ہیں سیکریٹری اسمبلی ڈوریں ہلا رہے تھے۔اسمبلی میں کیمرے لگے ہوئے ہیں ان کی فوٹیج سامنے لائیں۔جن لوگوں نے توڑ پھوڑ کی ان کے نام سامنے آ چکے ہیں۔رانا مشہود سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لائیں گے پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کرنے کی وجہ سے اپوزیشن کے 15 سے 20 اراکین کی رکنیت معطل کرنے پر غور شروع کردیا گیا ۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ ارائی سے متعلق اسپیکر کی جانب سے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی آج اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

 

 

اپوزیشن اراکین کی رکنیت انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر معطل کی جائے گئی کیوں کہ انکوائری کمیٹی میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کی نشاندہی بھی کی جائے گی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا گیا تھا۔خیال رہے کہ 3 اپریل کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کے بعد 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا تھا کیوں کہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے بلائے گئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور اجلاس کے شروع ہوتے ہی اسمبلی مچھلی بازار بن گیا جس کی بناء پر ایوان میں ہونے والی شدید بدنظمی کے بعد اسپیکر اسمبلی نے اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا۔واضح رہے کہ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کی طرف سے حمزہ شہباز اور حکومت کی طرف سے چوہدری پرویز الٰہی امیدوار ہیں۔

 

اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اور پنجاب کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اختلاف 500 بندے بھی لے آئے تو کامیابی ہماری ہی ہو گی ، اپوزیشن کو کچھ پتہ ہی نہیں ہے لیکن پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کا نتیجہ خود بولے گا، اس کے بعد تبصرے ہوں گے۔ ادھر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ کے لیے حزب اختلاف کے امیدوار حمزہ شہباز کا وزارت اعلیٰ کے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کل بہت سے سرپرائز دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close