وزیراعظم عمران خان نے کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا، چوہدری شجاعت بھی دفاع کیلئے میدان میں آگئے

اسلام آباد (پی این آئی )چوہدری شجاعت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا ہے ، وزیراعظم نے عد م اعتماد معاملہ ختم ہونے کے بعد اسمبلی تحلیل کی ۔وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں جس دوران شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری بھی ان کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم عمران خان ق لیگ کے اراکین اسمبلی سے ملاقات بھی کریں گے۔

 

پرویز الہیٰ وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں اراکین سے رابطوں پر رپورٹ پیش کریں گے ، وزیراعظم عمران خان لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنان سے افطار پارٹی کے دوران خطاب کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی اراکان پنجاب اسمبلی کے مختلف گروپس سے ملاقات کروائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close