عمران خان کے بطور وزیراعظم کام جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) عمران خان کے بطور وزیراعظم کام جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔۔۔ وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بطور وزیراعظم کام جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے۔ذرائع وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم کےکام جاری رکھنےکانوٹیفکیشن کسےجاری کرنا ہے کسی کو پتہ نہیں۔

 

 

علاوہ ازیں قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد صدر نے آئین کے آرٹیکل 224A (4)کے تحت وزیراعظم کوکام جاری رکھنے کا کہا ہے، صدرمملکت کےحکم کےتحت وزیراعظم کی برخاستگی اور اسمبلی کے تحلیل ہونےکا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close