جو بھی کہیں مگر اِس وقت عمران خان اپوزیشن سے کہیں آگے ہیں، غریدہ فاروقی بھی کپتان کی حکمتِ عملی کی معترف

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اس وقت عمران خان تمام معاملات میں اپوزیشن سے بہت آگے ہیں اور متحدہ اپوزیشن ان کی پِچ پر کھیل رہی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا “جو بھی کہیں مگر اِسوقت بیانیے کی تشکیل اور پرسیپشن منیجمنٹ میں عمران خان اپوزیشن سے کہیں آگے ہیں۔اپوزیشن اس معاملے میں عمران کی پِچ پر کھیل رہی ہے۔

 

 

جارحانہ کی بجائے دفاعی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔”انہوں نے مزید کہا ” عمران برق رفتاری سے معاملات کو آگے بڑھا رہے ہیں، الیکشن تیاری کا تاثر دے رہے ہیں جبکہ اپوزیشن کی تمام تر کوشش اور دارومدار فی الحال محض سپریم کورٹ تک محدود ہے۔ عمران کی سابقہ حکومت کی کارکردگی پر بیانیہ کہیں دور کھو گیا، اپوزیشن غدار ہے/عالمی سازش/خط کا بیانیہ لیڈ کر رہا ہے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close