پنجاب اسمبلی کا کل ہونیوالااہم اجلاس ملتوی ہو گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)پنجاب اسمبلی کا کل 6اپریل کو ہونے والا اہم ترین اجلاس ملتوی کردیا گیا، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس اب 16اپریل کو ہوگا، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے 16اپریل تک پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کی منظوری دیدی ہے ،اجلاس نہ ہونے کی وجہ ایوان میں ہونیوالی توڑ پھوڑ بتائی گئی ہے

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close