اسلام آباد (پی این آئی)کتنے فیصد پاکستانیوں نے حکومت گرانے کے پیچھے امریکی سازش کا الزام مسترد کر دیا ،تازہ سروے کا نتیجہ آگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 64 فیصد پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی حکومت گرانے کے پیچھے امریکی سازش کا الزام مسترد کردیا۔گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔گیل پاکستان کے مطابق یہ سروے 3سے 4 اپریل کے درمیان کیا گیا جس کے مطابق 64 فیصد پاکستانیوں نے حکومت گرنے کے پیچھے مہنگائی کو اہم وجہ قرار دیا۔سروے میں شامل افراد نے حکومت ہٹانے کےلیے اپوزیشن کی کوششوں کی اہم وجہ مہنگائی اور عوام کو ریلیف نہ دینا قرار دیا۔سروے میں بتایا گیا ہےکہ 36 فیصد افراد نے حکومت گرنے کے پیچھے امریکی سازش کو قرار دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں