اسلام آباد (پی این آئی )تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہم نےآئین شکنی کی ہےتو پھانسی پر چڑھادیں مگر سازشیں نہ کریں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارا اے پلان ہو گیا بی تیار ہے اور سی انتہائی خوفناک ہو گا احسن اقبال نےعمران خان کونکالنےکاٹوئٹ کیاتھا احسن اقبال کےٹوئٹ کو امریکی سفارتخانے نے ری ٹوئٹ کیاتھا۔فیصل واوڈا نے احسن اقبال کا ٹوئٹ اور سفارتخانےکاری ٹوئٹ دکھاتے
ہوئے کہا کہ امریکی سفارتخانہ کس حیثیت سے احسن اقبال کاٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا تھا؟ عمران خان کونکالنےکےٹوئٹ کاامریکی سفارتخانےسےکیاتعلق تھا پی ڈی ایم بیرونی طاقتوں کی آلہ کاربن کرسلیکٹڈثابت ہوگئی ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہےاوراپوزیشن سپورٹ کر رہی ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان ملک توڑنےکی بات نہیں کر رہا ہے قوم کیلئےکھڑا ہے یہ سارےلوگ مل کر حکومت گرانےکی سازش کر رہے ہیں ہماری قوم کبھی بھی خودداری پرسودانہیں کرےگی ہمیں جوبھی پیشکش کرتا ہے
عمران خان کا جواب ہےدفع ہو جاؤ، سپریم کورٹ کا ہرحکم سرآنکھوں پرہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نوازشریف کی طرح نہیں کہ خلاف فیصلہ آئے تو حملہ کر دیں ہم اداروں کومضبوط کرنے آئے ہیں اداروں کو تگڑا کریں گے قومی سلامتی کمیٹی میں مراسلہ دکھایاگیاجس پربات چیت ہوئی قومی سلامتی کمیٹی نےکہاکہ سازش ہےجواب دیناچاہیے عمران خان ان کی طرح نہیں جو جندال کو بغیر ویزا آنے دے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں