فرح خان کی تصویر وائرل، ڈیڑھ کروڑ روپے کا بیگ، سوشل میڈیا پر ہلچل

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چل پڑی ہے جس میں ان کیخلاف طرح طرح کے سنگین الزامات لگائے جارہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر فرح خان کی ایک چارٹرڈ طیارے میں بیٹھے تصویر وائرل ہو رہی ہے تاہم اس کے بارے میں یہ کنفرم نہیں ہو سکا کہ تصویر نئی ہے یا پرانی ؟ اس تصویر میں انہوں نے پیلے رنگ کا لباس ، قدموں میں رکھا ہوا بیگ اور پیلے رنگ کی جوتی پہنی ہوئی ہے

صارفین نے ان کی چپل اور بیگکی جانب توجہ مرکوز کروائی ، سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے یہ بیگ معروف برینڈ ’’ہرمزکیلی‘‘ کا ہے اور کی پاکستان میں مالیت تقریباً ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے سے بھی زائد بنتی ہے جبکہ فرح خان نے جو پیلے رنگ کی چپل پہن رکھی ہے توہ بھی کچھ کم نہیں بلکہ ایک لاکھ روپے سے زائد کی ہے ۔شمع جنجوعہ نامی صارف کاکہنا ہے کہ پنکی پیرنی کی دوست فرح گوگی کی اربوں رشوت ہتھیانے کے بعد عیاشیاں۔

جبکہ ایک اور صارف نورالھديٰ شاہ نے کہا ہے کہ “عظمیٰ” کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ “فرح” نہیں ہے،ورنہ “فرح” اور “عظمیٰ” میں کیا فرق رہ جائے گا!؟بس اتنا جتنا “فرح” اور “بشریٰ” میں ہے!؟خدا کرے “عظمیٰ” مہنگے پرس پر ملک کو قربان نہ کردے!دوسری

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close