اسد قیصر کی تین اپریل کوقومی اسمبلی اجلاس کی صدارت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)اسد قیصر کی جانب سے 3 اپریل کو اسمبلی اجلاس کی صدارت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسد قیصر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے اور انہوں نے آرٹیکل 5 سے متعلق رولنگ پرپارٹی قیادت سےتحفظات کا اظہار کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی لیگل ٹیم نے اسپیکرکو قائل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہوں نے وزیراعظم کی قانونی ٹیم کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا۔

قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ فیصلے سے عدم اتفاق کے باعث اسد قیصر اسمبلی نہیں گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر اسد قیصر نے معاملے پر کسی قسم کے تبصرے سے انکار کیا اور جواب دیا کہ ’نو کمنٹس‘یاد رہے کہ اتوار کو وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ

انہوں نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ دیا ہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔عمران خان کے خطاب کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close