اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حزب اختلاف کے سابق قائد شہباز شریف نے جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم نےغداری کی ہے تو ثبوت لائے جائیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا آرمی چیف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے منٹس دیکھے اور دستخط کیے، کیا کمیٹی نے منٹس کی منظوری دی کہ بیرونی سازش ہوئی اور ہم غدار ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ 192ارکان اسمبلی کو آرٹیکل 5 کے حوالے سے غدار قرار دیا گیا ، کیا اب غدار اور وفا دار کی بحث شروع ہوگی۔ شہباز شریف نے کہاکہ عدم اعتماد میں نےاپنی ذات کیلئے نہیں جمع کرائی،
غربت سے پسی عوام کیلئے متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے، جب اپنی ذات کی بات آتی ہے تو عمران خان ہر چیز کو قربان کرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں