اسلام آباد (پی این آئی)ںقومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے 3 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے اس لیے انہوں نے اجلاس کی صدارت سے انکار کر دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے آرٹیکل 5 سے متعلق رولنگ پر پارٹی قیادت سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کی لیگل ٹیم نے اسپیکر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اتفاق نہ کیا۔
میڈیا کے رابطہ کرنے پر اسد قیصر نے معاملے پر مؤقف دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اس پر بات نہیں کر سکتا۔ یہ بات اہم ہے کہ 3 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کو پاکستان کے اندرونی معاملات ‘ پارلیمانی کارروائی میں بیرونی مداخلت اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں