زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟ دو بہنیں ایک ماہ سے لاپتہ، پولیس بے بس ہو گئی

کراچی (پی این آئی) عروس البلاد کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی رہائشی 2 بہنیں ایک ماہ سے لاپتہ ہیں، ورثاء کا کہنا ہے کہ ایک ماہ گزر جانے کے باوجود پولیس دونوں بہنوں
کو تلاش نہیں کر سکی۔ اس حوالے سے کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں نبیہا اور عروبا جن کی عمریں 13 اور 14 سال ہیں 7 مارچ کو گھر سے چیز لینے کے لیے نکلی تھیں اس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں۔ مزکورہ واقعے کا مقدمہ اغواء کی دفعات کے تحت سپر مارکیٹ تھانے میں لڑکیوں کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا۔

کراچی پولیس نے لڑکیوں کی تلاش کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے لیکن ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close