ہم نے آئین شکنی کی ہے تو پھانسی پر چڑھادیں مگر سازشیں نہ کریں، ہمارا اے پلان ہو گیا بی تیار ہے اور سی انتہائی خوفناک ہو گا ، فیصل واوڈ بھی میدان میں

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہم نے آئین شکنی کی ہے تو پھانسی پر چڑھادیں مگر سازشیں نہ کریں، ہمارا اے پلان ہو گیا بی تیار ہے اور سی انتہائی خوفناک ہو گا ،احسن اقبال نے عمران خان کونکالنے کاٹوئٹ کیاتھا احسن اقبال کے ٹوئٹ کو امریکی سفارتخانے نے ری ٹوئٹ کیاتھا۔ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں فیصل واوڈا نے احسن اقبال کا ٹوئٹ اور سفارتخانیکاری ٹوئٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتخانہ کس حیثیت سے احسن اقبال کاٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا تھا؟

عمران خان کونکالنے کے ٹوئٹ کاامریکی سفارتخانے سے کیاتعلق تھا ،پی ڈی ایم بیرونی طاقتوں کی آلہ کاربن کرسلیکٹڈثابت ہوگئی، ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے اوراپوزیشن سپورٹ کر رہی ہے،فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان ملک توڑنیکی بات نہیں کر رہا ہے قوم کیلئے کھڑا ہے یہ سارے لوگ مل کر حکومت گرانیکی سازش کر رہے ہیں ہماری قوم کبھی بھی خودداری پرسودانہیں کریگی ہمیں جوبھی پیشکش کرتا ہے عمران خان کا جواب ہے دفع ہو جائو، سپریم کورٹ کا ہرحکم سرآنکھوں پرہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نوازشریف کی طرح نہیں کہ خلاف فیصلہ آئے تو حملہ کر دیں ہم اداروں کومضبوط کرنے آئے ہیں اداروں کو تگڑا کریں گے، قومی سلامتی کمیٹی میں مراسلہ دکھایاگیاجس پربات چیت ہوئی

قومی سلامتی کمیٹی نے کہاکہ سازش ہے جواب دیناچاہیے عمران خان ان کی طرح نہیں جو جندال کو بغیر ویزا آنے دے،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ ایسے لوگوں کو واپس لانا چاہتے ہیں پی ڈی ایم کی مینوفیکچرنگ باہرہوئی ہے سیاست یہاں کررہی ہے منصوبہ یہ تھاکہ 6، 8ماہ پی ڈی ایم آئیگی ہمارے کام ختم کرے گی، شہبازشریف وزیراعظم نہیں بنیں گے پہلے بھی کہاتھا آج بھی کہتاہوں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close