کراچی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ علیم خان پارٹی میں آئے تو لوگوں نے اعتراضات اٹھائے، اس وقت عمران خان نے ان کا بہت ساتھ دیا۔اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا کہ جو گفتگو علیم خان نے کی اتنا کسی کو گرتے ہوئے نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ علیم خان پرویز الہی کی کابینہ میں 5سال وزیر رہے تھے، جب علیم خان پی ٹی آئی میں آئے تو لوگوں نے اعتراضات اٹھائے تھے،
عمران خان نے اس وقت علیم خان کا بہت ساتھ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں پاکستان اس وقت بیرونی سازشوں کا شکار ہے، 3چوہے بیرونی آلہ کار بن کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ علیم خان آج ان چوہوں کے ساتھ جا کر بیٹھ گئے، انہوں نے اپنی حیثیت حمزہ شہباز جتنی کرلی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں