معاملہ اب تحریک عدم اعتماد کا نہیں ملکی سلامتی کا ہے، آصف زرداری کے سخت وار

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ معاملہ تحریک عدم اعتماد کا نہیں اب ملکی سلامتی کا ہے، عمران خان ایک خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں، اس خط سے متعلق نیشنل سیکورٹی اراکین کہہ چکے ہیں کہ خط میں بیرونی سازش کے شواہد نہیں ملے، اپنے اہم بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان ہر دن سیکیورٹی کونسل کے عسکری ممبران سے متعلق کہتے ہیں کہ وہ میری طرف سے مطمئن ہوگئے تھے،

اب یہ معاملہ عمران خان یا متحدہ اپوزیشن کا نہیں ہے، اب یہ معاملہ پاکستان کا ہے، لہذا اس طرح کے حساس نوعیت کے معاملات میں تاخیر ملک کے لیے نقصا ن دہ ہوتی ہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ یہ معاملہ تحریک عدم اعتماد کا نہیں رہا، یہ معاملہ اب ملکی سلامتی کا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close