لاہور(آئی این پی) سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے علیم خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیم خان نے بزدار حکومت پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے جس میں کوئی صداقت نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزیراعلی آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے صرف میرٹ پر ہوتے ہیں، فرح کا تقررو تبادلوں اورٹھیکوں میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں ،علیم خان کوایسے بے سروپا الزامات لگانے پر شرم آنی چاہیے،
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ صلاحیتوں اور میرٹ کو مد نظررکھ کی جاتی ہے،عثمان بزدار نے آج تک تقرر و تبادلوں میں کوئی مداخلت نہیں کی، خرید و فروخت جنہوں نے کی اور جو کر رہے ہیں وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے۔ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا دامن صاف ہے، وہ بے بنیاد الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں