لوٹے اور ضمیر فروش اپنے محلوں، گلیوں میں ذلیل ہوں گے، ایک خاتون نے 23 کروڑ میں اپنا ضمیر بیچا، پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر کا دعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ غلامی سے آزادی کی جنگ لڑنے والے ہمارے کپتان کی زندگی کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ترکی میں لوگ جمع ہو کر عمران خان کی زندگی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ یہاں جو لوگ جمع ہوئے ہیں وہ عمران خان کے ساتھ ہیں، لوٹے اور ضمیرفروش اپنے محلوں و گلیوں میں ذلیل ہوں گے۔

اس قوم کو غلامی سے نکالنے کے لیے عمران خان کوشش کر رہا ہے اور اس کوشش میں ہم سب ساتھ ہیں۔پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے سے سابق وفاقی وزرا اسد عمر، شیریں مزاری، سینیٹر فیصل جاوید اور مراد سعید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد نے عمران خان کو کبھی مایوس نہیں کیا۔انہوں نے سوال کیا کہ یہ کیا مقدمہ ہے جو سپریم کورٹ سن رہا ہے؟ پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے تو حرام کے پیسے سے خریدنے کی کوشش کی جاتی ہے، بکنے واے لوٹے 15/ 18کروڑ میں بک رہے ہیں، ایک خاتون نے 23کروڑ میں اپنا ضمیر بیچا، ضمیرفروش لوگوں پرلعنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائوس میں ضمیر فروشوں کو بولیاں لگائی گئیں۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کی طرح جائیدادیں نہیں بنائیں، اللہ کا شکرہے کہ اندرونی و بیرونی دشمنوں کو بے نقاب کیا۔

مراد سعید نے کہا کہ 7مارچ کو وزیراعظم عمران خان کوخط لکھا جاتا ہے، خط میں امریکہ کوپتہ ہوتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آرہی ہے، قوم کے غداروں کوڈی چوک پرپھانسی دی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں