سکھر(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہو گئی اور وہ خوشیاں منا رہا ہے، اسے اندازہ ہی نہیں کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے، یہ وہی عمران ہے جس نے مہنگائی کا سونامی کھڑا کردیا، عمران خان نے پاکستان کے ہر ادارے کو نقصان پہنچایا۔سکھر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی سلیکشن نے ہر ادارے کو نقصان پہنچایا، اس شخص نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا،
اس شخص نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا، جب تک اس کو نہیں نکالیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم نے آج عمران خان سے حساب لے لیا ہے،انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی محنت کی وجہ سے عمران خان کی حکومت ختم ہو گئی، عمران خان کو اندازہ ہی نہیں کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے، عمران خان کی حکومت اور سلیکشن نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا، عمران خان کی حکومت نے ہر ادارے کو متنازع بنایا ہے، یہ ادارے ہر پاکستانی کے ادارے ہیں، عمران خان کے ادارے نہیں، ہم عمران خان کی وجہ سے اداروں کو متنازع دیکھنا نہیں چاہتے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان بزدل ہے، مقابلہ کرنے سے ڈرتا ہے، عدم اعتماد سے بھاگ گیا ہے، میدان چھوڑ کر بھاگ گیا ہے، عمران خان نے بھاگتے بھاگتے آئین توڑ دیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین کی وجہ سے پارلیمان ہے، آئین کی وجہ سے ہر ادارہ ہے،
کیا آئین پاکستان کی کوئی حیثیت ہے، یا کاغذ کا ٹکڑا ہے، عمران نے آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر پھاڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ آئین کا تحفظ کرے، پاکستان کو استحکام دینا ہے تو آئینی وقانونی راستہ اپنانا ہوگا، کیا پرویز مشرف کے دور میں صاف شفاف الیکشن ہوتے تھے؟ نہیں، جیالے کٹھ پتلی کو بھگانا جانتے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں