تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، صوبائی رکن اسمبلی نے اچانک استعفیٰ دیدیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 257 رحیم یار خان سے رکن اسمبلی چوہدری مسعوداحمدنے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ قائمقام سپیکر سردار دوست محمد مزاری کو بھجوا دیا ہے ۔چوہدری مسعودنے اپنے استعفے کے متن میں کہا ہے کہ حکومت کی وجہ سے حلقے میں مشکلات کاسامنا ہے ،حالات اصولوں کے خلاف جانے کی اجازت نہیں دیتے ۔

 

 

اپنے حلقہ کے ساتھ بار بار کی گئی زیادتیوں اور ترقیاتی و انتظامی امور میں فرق رکھنے اور ذہنی طور پر پریشان رکھنے اور ہر قسم کے ترقیاتی و انتظامی امور میں رکاوٹ ڈالنے کی وجہ سے مزید اس حکومت کا حصہ نہیں رہ سکتا۔مزید تحریک انصاف کا حصہ نہیں رہ سکتا لہٰذا میرا استعفیٰ منظور کیا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close