فیاض الحسن چوہان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں، خود ہی میدان میں آکر بڑا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے سابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔فیاض چوہان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبر شیئر کی اور اسے جعلی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم کی دل سے حمایت کا اعلان کیا۔فیاض الحسن نے اپنی پوسٹ میں شاعرانہ انداز میں لکھا کہ:

 

صلح ہو کہ جنگ ہو عمران خان کے سنگ ہو
سب ہمیں پسند ہے خون ہو کہ رنگ ہو.

 

May be an image of ‎1 person and ‎text that says '‎Chohan Fayaz-Ul-Hassan 22h. ہو صلح کہ جنگ ہو عمران خان کے سنگ بو سب ہمیں يسند بے خون کہ ہو رنگ !بو! میں اچھے برے وقت میں بهی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ تها آگ اور بهی اپنے لیڈرکے ساته بمیشه کھڑا رہوں گا!!!! اس خبر میں کوئی صداقت !یں..!!!!! بریکنگ لیول FAKE عوی ALERT EWS 7.3K NO-C( AS BALANCE IN HANGS PMFATE PM Like Shares 245 Comments 265 Comment Share‎'‎‎

 

انہوں نے مزید کہا کہ میں اچھے یا برے وقت میں بھی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ تھا اور آگے بھی اپنے لیڈر کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔فیاض چوہان نے نجی ٹی وی چینل پر چلائی جانے والی خبر کی تردید کی اور کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close